QR CodeQR Code

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی و تفرقہ انگیز اقدامات سے اجتناب کیا جائے، علامہ عارف واحدی

27 May 2013 23:23

اسلام ٹائمز: سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان کا کہنا تھا کہ علامہ ساجد نقوی کی جانب سے سختی کیساتھ ہدایت دی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور خودساختہ متنازعہ تحریریں پوسٹ کرنے سے اجتناب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک خصوصی بیان میں سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے منسوب کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس سے وابستہ تمام نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر قسم کی غیر اخلاقی، غیر شرعی، خود ساختہ متنازعہ تحریریں اور تصاویر وغیرہ پوسٹ کرنے سے سختی کیساتھ اجتناب کریں۔ سوشل میڈیا پر شیعہ علما کونسل اور اسکے ذیلی اداروں کے آفیشل پیجز پر جاری ہونے والے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’’تمام احباب بالعموم اور مربوط احباب کو بالخصوص تاکید کی جاتی ہے کہ اسلامی احکام، اخلاق اور آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں اور حدود سے ہر گز تجاوز نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 268078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/268078/سوشل-میڈیا-پر-غیر-اخلاقی-تفرقہ-انگیز-اقدامات-سے-اجتناب-کیا-جائے-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org