2
0
Tuesday 28 May 2013 11:35

ایرانی عوام انتخابات میں بھرپور اور پرجوش شرکت سے امریکی سازش کو ناکام بنا دینگے، سید علی خامنہ ای

ایرانی عوام انتخابات میں بھرپور اور پرجوش شرکت سے امریکی سازش کو ناکام بنا دینگے، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے سوموار کے روز تہران میں امام حسین کیڈٹ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کی تمام سازشوں اور پرویپگنڈہ کے باوجود ایرانی عوام انتخابات میں بھرپور اور پرجوش شرکت کرکے ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کو آئندہ انتخابات کے حوالے سے مایوس اور ناامید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لئے کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت ان کے نقصان میں ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت خود ایرانی عوام کے لئے عزت و شرف، تحفظ، بین الاقوامی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور اور پرجوش شرکت دوستوں کے لئے خوشی اور دشمنوں کے لئے افسوس اور مایوسی کا سبب بنے گی۔
 
آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ایران کے دشمنوں کی طرف سے انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کو روکنے کے لئے کی جانے والی سازشوں اور پروپیگنڈہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وسیع پروپیگنڈوں کی وجہ یہ ہے کہ اگر عوام میدان عمل میں آئيں گے اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کریں گے تو یہ بات دشمنوں کے لئے سخت اور گراں گزرے گی۔ امریکی حکام کی طرف سے ایران کے انتخابات کے بارے میں دیئے گئے بیانات پر اپنے ردعمل میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران کے انتخابات کے غیر جمہوری ہونے کے بارے میں وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جن کی گوانتاناموبے جیل، پاکستان اور افغانستان کے محروم دیہی علاقوں پر ڈرون حملے، خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانا اور صیہونی حکومت کی غیر مشروط حمایت انکے لئے سرمایہ ذلت اور انکی پیشنانی کا شرمناک داغ بنی ہوئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید خامنہ ای نے اس تقریب میں 14 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور اور برجوش شرکت کو انقلاب اور اسلامی نظام کی کامیابیوں اور اسکے مستقبل کے لئے خوشخبری کا باعث قرار دیا اور اصلح امیدوار کی شناخت اور پہچان کے سلسلے میں نعروں اور بیانات میں دقت کی سفارش کی۔ انہوں نے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کو اسلامی اصولوں کے استحکام اور حکیمانہ اور عاقلانہ مؤقف اپنانے نیز ایکدوسرے کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کرنے، غیر اخلاقی حرکات سے اجتناب کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا مستقبل روشن و تابناک، عزتمند، قدرتمند اور دوسروں کے لئے نمونہ عمل ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کون شخص صدر منتخب ہوگا اور ہمیں نہیں معلوم کہ اللہ تعالٰی لوگوں کے دلوں کو کس امیدوار کی طرف مائل کر دے گا لیکن ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ لوگوں کی انتخابات میں بھرپور اور وسیع پیمانے پر شرکت علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی حفاظت ،عزت، طاقت اور قدرت کا سبب اور دشمنوں کی مایوسی اور شرمندگی کا موجب بنے گی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمنوں کی جانب سے عوام کو انتخابات میں شرکت کرنے سے مایوس کرنے کی وسیع تبلیغات اور کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وسیع پروپیگنڈہ کی علت یہ ہے کہ اگر لوگ میدان میں آجائیں اور اپنے جوش و جذبہ کا مظاہرہ کریں تو عوام کی یہ حرکت ان کے لئے مہنگی اور گراں تمام ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی انتخابات کے سلسلے میں امریکی حکام کے اظہارات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے انتخابات کے سلسلے میں وہ لوگ اظہار خیال کرتے ہیں جن کی پیشانی پر گوانتاناموبے جیل کا بدنما داغ موجود ہے اور جن کے جاسوس طیارے پاکستان اور افغانستان کے دیہاتوں میں بےگناہ افراد کی جان لے رہے ہیں اور جو علاقہ میں جنگ کو شعلہ ور کرنے اور اسرائیل کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ اقدامات ان کے لئے بدنما داغ بنے ہوئے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ ایران ایک سرافراز اور سربلند ملک ہے اور امریکی تنقید کا جواب دینا ایران کی شان کے مطابق نہیں ہے لیکن امریکی حکام کے اظہارات ایرانی عوام کے لئے سبق آموز ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی حکام کو ایران کے انتخابات کے بارے میں کتنی زیادہ حساسیت ہے۔

انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کا دشمن گذشتہ 34 سال سے انتخابات کے موقع پر جنجال اور شور و غل مچانے کی تلاش و کوشش کرتا رہا ہے جبکہ ہمیشہ اسے اس سلسلے میں ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے اس مرتبہ بھی ایرانی قوم اس کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کرے گی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدارتی امیدواروں کو اپنے اظہارات اور مؤقف میں غور و دقت کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایسے امیدوار کو ترجیح دیں جو مستقبل میں ملک اور انقلاب کی عزت و عظمت اور سرافرازی کا باعث ہو اور عوام کی مشکلات کو حل کرنے، دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور پائیداری کا مظاہرہ کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا کے مستضعفین کی آنکھوں میں نمونہ عمل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی تشخیص میں تفاوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الگ الگ امیدواروں کی حمایت کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ عوام ایک دوسرے کے خلاف اور آپس میں آمنے سامنے آجائیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ ملک کے اعلٰی ترین اجرائی عہدے کے لئے انتخاب بہت ہی اہم اور حساس مسئلہ ہے، ملک میں اچھا اور عمدہ قانونی طریقہ کار موجود ہے اور اسی کی اساس و بنیاد پر عمل ہوگا، لہذا اختلافی نظریات کو کدورت اور دشمنی کا باعث نہیں بنانا چاہیے۔ سید علی خامنہ ای نے صدارتی امیدواروں کو بھی چند سفارشات کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی امیدواروں کو بھی چینلج اور بد اخلاقی کے بغیر اور شوق و نشاط کے ساتھ انتخابی مہم جاری رکھنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ انتخاباتی رقابتوں میں سب سے ظریف بات یہ ہے کہ شوق و نشاط اور تبلیغات گرم و داغ ہونی چاہیے لیکن نفرت پھیلانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انہوں نے صدارتی امیدواروں کو تبلیغات کی روش، طریقہ کار اور اخراجات کے بارے میں بھی سفارش فرمائی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی امیدواروں کی تبلیغات کی روش اور طریقہ کار نیز اخراجات کے بارے میں عوام فیصلہ کریں گے، لہذا جو امیدوار بیت المال یا دوسروں کے مشتبہ حرام مال سے اپنی تبلیغات کے سلسلے میں استفادہ کریں گے، وہ عوام کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوجائیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ امیدواروں کے تبلیغی نعروں میں جو بات سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ وہ اسلامی نظام اور انقلاب کے حکیمانہ، عاقلانہ، صحیح اور عزتمند مؤقف کو مضبوط و مستحکم بنائيں۔ 

انقلاب اسلامی کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیرون ملک یا اندرون ملک بیٹھے ہوئے معاند، منافق اور انقلاب دشمن عناصر کو سبز چراغ نہیں دکھانا چاہیے کیونکہ دشمن عوام کو مایوس اور ناامید کرنے کی تلاش و کوشش کر رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ملک میں بیٹھے ہوئے بعض غیر متقی افراد اپنی زبان، بیان اور قلم کی ذریعے دشمن کی باتوں کی تکرار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 268176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

nice
very nice
ہماری پیشکش