0
Tuesday 28 May 2013 16:26

پشاور ہائیکورٹ کا سوشل میڈیا پر توہین اسلام پر مبنی صفحات کو فوری بلاک کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا سوشل میڈیا پر توہین اسلام پر مبنی صفحات کو فوری بلاک کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے انتہائی جرات مندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلام کے حوالے سے توہین آمیز مواد پر مبنی صفحات فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیس بک پر اسلام کے حوالے سے توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی وکیل عارف خان کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس دوست محمد خان نے محکمہ داخلہ، پی ٹی اے حکام اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کردیا ہے کہ سوشل میڈیا پر متنازعہ صفحات بلاک کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تمام ادارے بیس دن کے اندر وضاحت پیش کریں۔ جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف مواد کی اشاعت سے مذہبی جذبات ابھرتے ہیں۔ اور معاشرے میں انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام مخالف عالمی قوتوں اور ان کے آلہ کار سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام مخالف اور توہین پر مبنی صفحات بلا روک ٹوک چلا رہے ہیں، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 268324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش