QR CodeQR Code

اسرائیل خطہ میں جنگ چاہتا ہے،حسن نصراللہ

27 May 2010 22:10

اسلام ٹائمز:حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ لبنان کی اصل طاقت اس کی فوج اور عوام ہیں،جو کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں


بیروت:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل خطہ میں جنگ چاہتا ہے، جبکہ لبنان جنگ کی مخالفت کرتا ہے۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ اسرائیل لبنان پر جنگ مسلط کر سکتا ہے کیونکہ اس بات کے امکانات بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی اصل طاقت اس کی فوج اور عوام ہیں جو کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔اس موقع پر انہوں نے لبنانیوں کو لبریشن ڈے کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
ادھر ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق لبنان کے ایک سابق وزیر نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے خطاب سے صیہونی حکومت کی فوجی مشقیں بے اثر ہو گئي ہیں۔سید حسن نصراللہ نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی شرمناک شکست کی دسویں سالگرہ کے موقع پرخطاب کیا تھا۔لبنان کے اس سابق وزیر نے کہا کہ صیہونی رائے عامہ اپنے حکام سے زیادہ سید حسن نصراللہ کے بیانات پر اعتماد کرتی ہے۔لبنانی وزیر نے کہا کہ منگل کو سید حسن نصراللہ کا خطاب ڈیٹرینٹ فورس کا کام کیا ہے،جسمیں صیہونی حکومت کی ممکنہ جارحیت کی صورت میں کامیابی کا یقین اور سچائي پائي جاتی ہے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ اگر صیہونی حکومت ہم پر حملہ کرتی ہے تو ہم اس پر دوبارہ کامیاب ہونگے اور علاقے کا چہرہ بدل کر رکھ دیں گے۔حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے کی صورت میں صیہونی حکومت کی طرف آنے والے تمام فوجی اور سول بحری جہاز،اس کے شہر اور ایرپورٹ اور بندرگاہیں حزب اللہ کے نشانے پر ہونگي۔


خبر کا کوڈ: 26835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/26835/اسرائیل-خطہ-میں-جنگ-چاہتا-ہے-حسن-نصراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org