0
Tuesday 28 May 2013 19:00

شہید ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اور انکے 2 بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شہید ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اور انکے 2 بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 28 مئی کی صبح ماڑی پور روڈ پر ہائی کورٹ کے سینئر وکیل شہید ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اور ان کے دو کمسن بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے پڑھائی۔ اِس موقع پر علامہ دیدار علی جلبانی، ایڈووکیٹ تصور حسین، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ عباس کمیلی سمیت دیگر علماء و ذاکرین اور بڑی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔ علامہ صادق تقوی نے نماز جنازہ کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کربلائے عصر کے شہداء ہیں کہ جنہوں نے یزیدیت کو بے نقاب کیا ہے۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظالم جتنا بھی ظلم کرے گا وہ اُتنا ہی رسوا اور بدنام ہوتا جا رہا ہے اور انشاءاللہ اسے شکست فاش سے دوچار ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ کوثر ثقلین آج صبح کار میں اپنے بچوں کو غلامان عباس اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ماری پور روڈ مچھر کالونی اسٹاپ کے قریب مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کوثر ثقلین شدید زخمی جبکہ ان کے دونوں بیٹے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ایڈووکیٹ کوثر ثقلین کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
خبر کا کوڈ : 268373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش