0
Thursday 27 May 2010 22:32

کیانی کا دورہ افغانستان،حامد کرزئی،جنرل میک کرسٹل سے ملاقاتیں

کیانی کا دورہ افغانستان،حامد کرزئی،جنرل میک کرسٹل سے ملاقاتیں
 کابل،راولپنڈی:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدھ کو افغانستان کا دورہ کیا۔افغان صدر حامد کرزئی سمیت افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے دی تھی۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے آرمی چیف کو طالبان کے خلاف جاری آپریشنز کی تازہ ترین صورتحال پر اعتماد میں لیا جبکہ پاک افغان سرحدی امور بھی زیر غور آئے۔ 
جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے اس بات کا یقین دلایا کہ افغانستان میں اتحادی افواج پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتی ہے اور دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات میں بھی افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان و افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان صدر نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی تربیت سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
خبر کا کوڈ : 26839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش