QR CodeQR Code

علی موسیٰ گیلانی کی بازیابی کیلئے جلد بریک تھرو متوقع ہے، ملک حبیب خان

29 May 2013 00:32

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر کی بازیابی کیلئے جلد بریک تھرو کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں، جس میں بہت جلد بریک تھرو متوقع ہے۔ الیکشن کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ اسی طرح نومنتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس پر بھی سخت سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایک سوال پر ملک حبیب کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ ملک کا نیا وزیر داخلہ کون ہوگا۔ ویسے بھی یہ نئے وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس کو یہ ذمے داری سونپتے ہیں۔ کسی بھی شخص کے ڈیرہ بگٹی جانے پر کوئی پابندی نہیں تاہم گہرام بگٹی کے الزامات کا صحیح جواب
وزیراعلیٰ بلوچستان ہی دے سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 268453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/268453/علی-موسی-گیلانی-کی-بازیابی-کیلئے-جلد-بریک-تھرو-متوقع-ہے-ملک-حبیب-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org