QR CodeQR Code

وکلاء برادری کیجانب سے ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اور انکے بچوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

29 May 2013 10:06

اسلام ٹائمز: کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اور انکے معصوم بچوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنا دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے سینئر وکیل کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور انکے دو معصوم بچوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی وکلاء برادری نے شدید مذمت کی ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور ان کے دو معصوم کمسن بچوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اوران کے دو معصوم بچوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور دہشت گردوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کو ہرممکن تحظ فراہم کیا جائے۔ واضح رہے کہ منگل کی صبح ماڑی پور روڈ پر جنونی دہشت گردوں نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل کوثر ثقلین ایڈوکیٹ کو ان کے دو کمسن بچوں سمیت فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 268519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/268519/وکلاء-برادری-کیجانب-سے-ایڈووکیٹ-کوثر-ثقلین-اور-انکے-بچوں-کی-ٹارگٹ-کلنگ-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org