QR CodeQR Code

پشاور دھماکہ، بیشتر زخمی اسپتال سے فارغ، ایک نوجوان کی حالت تشویشناک

29 May 2013 20:58

اسلام ٹائمز: زخمیوں اور ان کے لواحقین نے اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ دہشتگردوں کو حیوانوں سے تشببہ دی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکہ کے بیشتر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ جبکہ 4 شدید زخمی اب بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان زخمیوں میں ایک اہلسنت نوجوان عادل شاہ کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ اسلام ٹائمز کیساتھ بت چیت کرتے ہوئے زخمیوں اور ان کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ دہشتگردوں کو حیوانوں سے تشببہ دی۔ دوسری جانب گزشتہ روز پشاور کے علاقہ ٹیڈی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا آغا میر بھی اسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 268805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/268805/پشاور-دھماکہ-بیشتر-زخمی-اسپتال-سے-فارغ-ایک-نوجوان-کی-حالت-تشویشناک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org