0
Wednesday 29 May 2013 22:53

حکمران ملک وقوم کے مفاد میں اپنی پالیسیاں مرتب کریں جن پر امریکی غلامی کی چھاپ نہ ہو، چودھری عزیرلطیف

حکمران ملک وقوم کے مفاد میں اپنی پالیسیاں مرتب کریں جن پر امریکی غلامی کی چھاپ نہ ہو، چودھری عزیرلطیف
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف نے کہا ہے کہ ملک مشکلات اور بحرانوں میں گھرا ہوا ہے بے روزگاری، مہنگائی، لاقانونیت، لوڈشیڈنگ جیسے بڑے مسائل فوری حل طلب ہیں امریکی ڈکٹیشن پر بننے والی حکومت، حکمت عملی اور پالیسیوں نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اب وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی، خوشحالی و استحکام کیلئے کام کیا جائے۔ ملک وقوم کے مفاد میں اپنی پالیسیاں مرتب کریں جن پر امریکی غلامی کی چھاپ نہ ہو۔ ایٹمی طاقت پاکستان کو کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی ملتان میں منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ''یوم تکبیر'' آزادی و خود مختاری اور ملکی سلامتی کیلئے ہمیں اپنی جان، مال اور صلاحیت کی قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی، اقتصادی اور توانائی کے بحرانوں سے دوچار ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر رواں سال کے5 ماہ میں صرف پنجاب میں 870 سے زائد افراد نے خود کشی کی۔ عوام بھوکے مر رہے ہیں حکمران اللے تللوں میں مصروف ہیں۔ 19 وزارتوں کی جانب سے3.6 ارب روپے کے خفیہ فنڈز کے استعمال کا آڈٹ کروانے سے انکار قابل مذمت ہے اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات سمیت تمام محکموں میں خفیہ فنڈز کا استعمال ختم ہونا چاہئے۔ یہ فنڈز عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے چاہئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اوباما کا پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا بیان آنے والے حکمرانوں کے لئے چیلنج ہے اگر نئے آنے والے حکمرانوں نے جنرل ( ر) پرویز مشرف اور صدر زرداری کی امریکہ نواز پالیسیوں کو جاری رکھا تو اُن کی مقبولیت جلد نفرت میں بدل جائے گی۔ اس لئے سابقہ حکمرانوں کے انجام سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ مسئلہ کشمیر، افغانستان، ڈرون حملوں پر پالیسی عوام کی اُمنگوں اور جذبات کے مطابق ہونی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 268828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش