QR CodeQR Code

ڈاکٹر عشرت العباد کے گورنر سندھ کے عہدے پر برقرار رہنے کا فیصلہ وفاق کرے گا، رابطہ کمیٹی

30 May 2013 03:42

اسلام ٹائمز: ایک وضاحتی بیان میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وفاق کے نمائندے ہیں اور اسی حیثیت سے وہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض میڈیا کے ذریعہ دیئے جانے والے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے منصب کے حوالہ سے کوئی سوال رابطہ کمیٹی میں زیر غور ہے یا الطاف حسین، گورنر سندھ کے منصب کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ ایک وضاحتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وفاق کے نمائندے ہیں اور اسی حیثیت سے وہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گورنر سندھ کا حلف لینے سے قبل ہی ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیو ایم سے استعفیٰ دیدیا تھا لہٰذا ڈاکٹر عشرت العباد کے گورنر سندھ کے عہدے پر برقرار رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق ہی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 268892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/268892/ڈاکٹر-عشرت-العباد-کے-گورنر-سندھ-عہدے-پر-برقرار-رہنے-کا-فیصلہ-وفاق-کرے-گا-رابطہ-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org