QR CodeQR Code

ملتان، علی حیدر گیلانی کی عدم بازیابی کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

30 May 2013 12:53

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے اس موقع پر نگران حکومت اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ اگر 72گھنٹوں میں کوئی اہم پیشرفت نہ ہوئی تو یہ احتجاج روزانہ کی بنیاد پر شروع ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغوا اور 22 روز گزر نے کے باوجود عدم بازیابی کے خلاف چوک کچہری ملتان میں احتجاجی مظاہر کیا گیا۔ مظاہرے میں پیپلزپارٹی ملتان کے رہنمائوں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد عامر ڈوگر، سابق ایڈوائزر وزیراعظم پاکستان خواجہ رضوان عالم، ضلعی صدر خورشید خان، پیپلزلائرز ونگ ملتان کی صدر بشری نقوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں متفقہ وزیراعظم منتخب ہونے والے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو دن دیہاڑے اغوا اور 22 روز گزرجانے کے باوجود بازیاب نہ کراسکنے پر ملتان کی عوام سراپا احتجاج ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والی اندرونی وبیرونی قوتوں کو وقت آنے پر بے نقاب کیا جائے گا۔ مظاہرین نے اس موقع پر نگران حکومت اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ اگر 72 گھنٹوں میں کوئی اہم پیشرفت نہ ہوئی تو یہ احتجاج روزانہ کی بنیاد پر شروع ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 269003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/269003/ملتان-علی-حیدر-گیلانی-کی-عدم-بازیابی-کے-خلاف-پیپلزپارٹی-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org