0
Thursday 30 May 2013 13:53

میزائل دفاعی نظام ایس300 مل چکا ہے، اسرائیل کی ہر جارحیت کا فوری جواب دینگے، بشار الاسد

میزائل دفاعی نظام ایس300 مل چکا ہے، اسرائیل کی ہر جارحیت کا فوری جواب دینگے، بشار الاسد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شامی فوج اسرائیل کی ہر نئی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ شام میں موجود گروہوں میں سے اگر کوئی گروہ اسرائیلی غاصب حکومت سے جولان کی پہاڑیاں آزاد کروانے کے لئے جنگ کرنا چاہتا ہے تو شامی حکومت اس میں رکاوٹ نہیں بنے گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبنان کے ٹی وی چینل "المنار" کے ساتھ انٹرویو میں کیا ہے، شامی صدر کا تفصیلی انٹرویو آج رات نشر کیا جائے گا۔ اپنے اس انٹرویو میں شامی صدر کا کہنا ہے کہ شام کو روس کی طرف میزائل دفاعی سسٹم ایس300 کی پہلی کھیپ موصول ہو چکی ہے، جبکہ بقیہ کھیپ بھی جلد ہی دریافت ہو جائے گی۔

شام کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حالیہ دنوں میں شام میں سرگرم عمل مسلح گروہوں کے مقابلے میں شامی فوج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب شام میں طاقت کا توازن شامی فوج کے حق میں تبدیل ہوگیا ہے۔ بشار الاسد کا مزید کہنا تھا کہ شام، حزب اللہ اور حزب اللہ لبنان کے وہ گروہ جو لبنان کے بارڈر پر تعینات ہیں، ایک ہی محور پر ہیں، لیکن حقیقت میں یہ شامی فوج ہے جو باغی دہشتگردوں کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے اور باغی گروہوں پر مکمل کنٹرول تک لڑائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

لبنان کے ٹی وی چینل "المنار" کے ساتھ اپنے انٹرویو میں شامی صدر نے اپنے ملک میں نبرد آزما مسلح باغی دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ کے ذریعے مدد کرنے پر ترکی، سعودی عرب اور قطر کی شدید مذمت کی، بشار الاسد نے بتایا کہ ان ممالک کی مدد سے مختلف رنگ و نسل اور ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلح دہشتگرد شام میں داخل ہوچکے ہیں۔ شامی صدر نے شامی حکومت مخالف رہنماوں پر، جو غیر ممالک میں مقیم ہیں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دمشق نے ابتدائی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جینوا2 مذاکرات میں شرکت کریگا۔ 
خبر کا کوڈ : 269029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش