QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلنگ پر ملت جعفریہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، شبر رضا

30 May 2013 17:19

اسلام ٹائمز: علماء و معززین کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کے دوران جعفریہ الائنس کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں شیعہ مسلمان تسلسل کے ساتھ قتل ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شبر رضا نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے۔ فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلسل ہونے والی قتل و غارت گری سے عوام پریشان ہیں۔ منتخب حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دے تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی مایوسی ختم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں شیعہ مسلمان تسلسل کے ساتھ قتل ہو رہے ہیں لیکن قاتلوں کو گرفتار کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر ملت جعفریہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور زیادتیوں کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 269093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/269093/ٹارگٹ-کلنگ-پر-ملت-جعفریہ-کے-صبر-کا-پیمانہ-لبریز-ہو-چکا-ہے-شبر-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org