QR CodeQR Code

امن کوششوں کو دھچکا، اسرائیل کا مشرقی یروشلم میں یہودیوں کی نئی آبادکاری کا اعلان

31 May 2013 10:13

اسلام ٹائمز: فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آبادکاری کے اقدام سے فریقین کے درمیان امریکہ کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششیں متاثر ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے یہودیوں کی نئی آبادکاری کا اعلان کر دیا ہے، جس سے امن کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی وزرات ہاوسنگ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے یہودی آبادکاری کیلئے مشرقی یروشلم میں 300 نئے مکانات تعمیر کرنے کی حتمی منظوری دیدی ہے، جس سے اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو دھچکا پہنچے گا۔ امریکی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے اس اقدام کو مشرق وسطٰی میں قیام امن کی کوششوں کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مذکورہ تعمیراتی منصوبے کا اعلان امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے اس بیان کے ایک ہفتے سے کم وقت گزر جانے کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کو اپنے مشرق وسطٰی کے دورے کے دوران اشتعال انگیز اقدامات سے اجتناب کرنے کا کہا تھا۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی آبادکاری کے اقدام سے فریقین میں امریکہ کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششیں متاثر ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 269247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/269247/امن-کوششوں-کو-دھچکا-اسرائیل-کا-مشرقی-یروشلم-میں-یہودیوں-کی-نئی-آبادکاری-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org