0
Saturday 1 Jun 2013 07:39

پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، منموہن سنگھ

پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، منموہن سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور ہم اس وعدے پر قائم ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل پرامن طریقہ سے حل ہوں، بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے رہنما میاں محمد نواز شریف نے جو باتیں کہی ہیں اس سے رشتے مزید بہتر ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم منموہن سنگھ نے یہ بات جاپان اور تھائی لینڈ کے دورے سے واپسی کے بعد جمعہ کو دہلی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ ہم اس وعدے پر قائم ہیں کہ تمام مسائل پر امن طریقہ سے حل ہوں اور انہی خیالات کا اظہار نواز شریف نے بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ اچھے رشتوں کے متعلق جن جذبات کا اظہار نواز شریف نے کیا تھا میں نے اسی کے جواب میں کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے رشتوں میں پیش رفت ہونی چاہیے، منموہن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کو بھارت آنے کی بھی دعوت دی ہے، انہوں نے مجھے بھی پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، منموہن سنگھ نھے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے میرے پاس دعوت نامہ آيا ہوا ہے۔

دونوں جانب سے ابھی اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گيا ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی تاریخ مقرر ہوئی ہے، لیکن ہم ضرور چاہیں گے کہ پڑوسی کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اچھے رشتے ہوں، بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ مستقل میں ان کی کوشش رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام مسائل حل ہونے چاہیے، منموہن سنگھ جاپان اور تھائي لینڈ کے دورہ سے جمعے کو واپس آئے ہیں، بھارت نے جاپان کے ساتھ شعبہ دفاع اور تجارت میں وسعت کے لئے اہم معاہدے کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 269428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش