QR CodeQR Code

ایرانی معاہدے سے اتفاق نہیں،امریکا،معاہدے کے مخالف حاسد ہیں،ترکی

29 May 2010 10:09

اسلام ٹائمز:رجب طیب اوردگان نے برازیلی صدر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں اس معاہدے کی مخالفت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے پر جو ممالک تنقید کر رہے ہیں،وہ اس سے حاسد ہیں


 واشنگٹن،برازیلیا:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق  امریکا نے ترکی اور برازیل کی ثالثی میں طے پانے والے ایران کے جوہری ایندھن معاہدے پر عدم اتفاق کا اظہار کیا ہے جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ معاہدے کی مخالف کرنے والے حاسد ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ایرانی معاہدے پر امریکا اور برازیل کے درمیان سنجیدہ اختلافات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر معاملات پر اچھے تعلقات ہیں،تاہم اس معاملے پر امریکا برازیل سے مختلف رائے رکھتا ہے۔
ادھر ترک وزیر اعظم رجب طیب اوردگان نے برازیلی صدر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں اس معاہدے کی مخالفت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے پر جو ممالک تنقید کر رہے ہیں،وہ اس سے حاسد ہیں۔ترکی اور برازیل نے ایرانی جوہری تنازعے کا کامیاب سفارتی حل تلاش کیا ہے،جو کئی برسوں سے التواء کا شکار تھا۔




خبر کا کوڈ: 26946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/26946/ایرانی-معاہدے-سے-اتفاق-نہیں-امریکا-کے-مخالف-حاسد-ہیں-ترکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org