0
Saturday 1 Jun 2013 12:38

تحریک انصاف کی خاموشی اور صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، عمران اسماعیل

تحریک انصاف کی خاموشی اور صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل نے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کراچی یونیورسٹی کے صدر عمیر علی پر ایم کیو ایم کے طلباء گروپ اے اپی ایم ایس او کی جانب سے یونیورسٹی میں تشدد کرکے زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور شرمناک فعل قرار دیا ہے۔ عمیر علی، جن پر جمعہ کو کراچی یونیورسٹی میں اے پی ایم ایس او نے تشدد کا نشانہ بنایا شدید زخموں کے سبب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اس قسم کی حرکتیں شہر کے سیاسی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ تحریک انصاف ایک پرامن اور غیر مسلح جماعت ہے جو تشدد اور ہراساں کرنے کے بجائے برداشت اور مساوات کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
 
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی شہر کے سیاسی امن کے قیام کے لئے خاموشی اور صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، تحریک انصاف کے کارکن صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے اے پی ایم ایس او کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کارکنوں کو ایسے بزدلانہ اور شرمناک فعل سے باز رکھنے کے لئے پابند کریں بصورت دیگر ہمارے کارکنوں کے جذبات کو قابو میں رکھنا ہمارے بس میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس انتظامیہ سے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 269561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش