0
Saturday 29 May 2010 11:51

امریکا دوسروں کو قائل کرنے کیلئے اپنے ایٹمی ہتھیار نابود کرے، ترکی

امریکا دوسروں کو قائل کرنے کیلئے اپنے ایٹمی ہتھیار نابود کرے، ترکی
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے برازیل میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی منعقد کی گئی تہذیبوں کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسروں کو قائل کرنے کیلئے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو نابود کرے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتیں اپنے ایٹمی ہتھیار نابود کریں تاکہ یہ مسئلہ دوسرے ممالک کیلئے بھی قابل قبول ہو سکے۔
ترکی کے وزیراعظم نے برازیل کے صدر لولا ڈاسیلوا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جس میں انہوں نے ایک بار پھر تہران میں جاری ہونے والے بیانیہ کی حمایت کا اعلان کیا۔ ترکی کے وزیراعظم اور برازیل کے صدر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران میں جارے ہوئے بیانیہ کو قبول کرتے ہوئے ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے معاہدے کو عملی جامہ پہنائیں۔
یاد رہے کہ 17 مئی کو تہران میں ایران، برازیل اور ترکی کے درمیان ایٹمی ایندھن کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا تھا جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے 5+1 ممالک کی طرف سے منظوری کو شرط قرار دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 26969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش