QR CodeQR Code

2014ء میں انخلا کے باوجود امریکہ کو افغانستان میں فوج کی بڑی تعداد رکھنا ہوگی، جان ایلن

1 Jun 2013 19:15

اسلام ٹائمز: اپنی رپورٹ میں نیٹو کے سابق کمانڈر کا کہنا ہے کہ انخلا کے بعد امریکہ کو معاشی اور عسکری شعبوں میں سرمایہ کاری کرے، افغان فوج کی تربیت، سپیشل آپریشنز اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کیلئے بھی اضافی امریکی فوج کی ضرورت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق نیٹو کمانڈر جان ایلن کا کہنا ہے کہ 2014ء میں افغانستان سے انخلا کے بعد بھی امریکہ کو بڑی تعداد میں فوج رکھنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ نیٹو کے سابق کمانڈر جان ایلن نے افغانستان سے امریکی فوجوں کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ میں جان ایلن لکھتے ہیں کہ افغان اور امریکی انتظامیہ جتنا جلدی ہوسکے یہ واضح کرے کہ فوجوں کے انخلا کے بعد کتنی تعداد میں امریکی فوجیں افغانستان میں قیام کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ انخلا کے بعد امریکہ کو معاشی اور عسکری شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ جان ایلن کہتے ہیں افغان فوج کی تربیت، سپیشل آپریشنز اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بھی اضافی امریکی فوج کی ضرورت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 269738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/269738/2014ء-میں-انخلا-کے-باوجود-امریکہ-کو-افغانستان-فوج-کی-بڑی-تعداد-رکھنا-ہوگی-جان-ایلن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org