0
Sunday 2 Jun 2013 00:27

مسلم لیگ نون نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا

مسلم لیگ نون نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر اور مرتضٰی جاوید عباسی کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی اعلٰی قیادت کا اجلاس میاں نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے سردار ایاز صادق کی نامزدگی کی باقاعدہ منظوری دی گئی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے مرتضٰی جاوید عباسی کو نامزد کیا گیا ہے۔ سردار ایاز صادق حلقہ این اے 122 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شکست دے کر قومی اسمبلی میں پہنچے ہیں، جبکہ مرتضٰی جاوید عباسی نے حلقہ این اے 18 سے بابا حیدر زمان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب کو شکست دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 269813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش