0
Sunday 2 Jun 2013 02:35

کراچی میں کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کا لندن میں احتجاجی مظاہرہ

کراچی میں کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کا لندن میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، کارکنان کی گرفتاری، سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد، سرکاری اداروں کی جانب سے کارکنان کے اغوا اور گمشدگی کے خلاف ایم کیو ایم کے زیر اہتمام گریٹر لندن کے علاقے ایجوئیر میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاکستان خصوصاً کراچی میں جاری حالیہ ریاستی دہشت گردی اور کارکنان کے اغوا گمشدگی، ماورائے عدالت قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک گیر اور بین الاقوامی احتجاج کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم یو کے یونٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ایم کیو ایم کے کارکنان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرہ بازی کی اور احتجاج کیا۔ مظاہرین میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے علاوہ ہمدرد اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم، الطاف حسین کی تصاویر کے علاوہ مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کارکنوں کے بہیمانہ قتل، ٹارچر، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے خلاف مختلف کلمات اور مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور یو کے یونٹ کے ذمہ داران نے کراچی میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور تمام ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے، گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 269826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش