QR CodeQR Code

طالبان ہمارے اپنے لوگ ہیں، دہشتگردی ختم کرنے کیلئے بات چیت ضروری ہے، حمزہ شہباز

2 Jun 2013 11:49

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ صرف طالبان سے بات چیت کے عمل کے ذریعے ممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ طالبان ہمارے اپنے لوگ ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان سے بات چیت ضروری ہے۔ یہ بات چیت شروع ہونے کے بعد معلوم ہوگا کہ ہم طالبان کو کیا دے سکتے ہیں اور وہ ہمیں کیا دیتے ہیں۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ صرف طالبان سے بات چیت کے عمل کے ذریعے ممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 269889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/269889/طالبان-ہمارے-اپنے-لوگ-ہیں-دہشتگردی-ختم-کرنے-کیلئے-بات-چیت-ضروری-ہے-حمزہ-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org