QR CodeQR Code

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے طالبان وفد کے دورہ تہران کی تردید

2 Jun 2013 12:45

اسلام ٹائمز: وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے ارنا سے گفتگو میں کہا ہے کہ قطر میں طالبان کے سیاسی شعبے سے تعلق رکھنے والے وفد کے دورہ تہران سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے طالبان وفد کے دورہ ایران کی تردید کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے قطر میں طالبان کے سیاسی شعبے سے تعلق رکھنے والے وفد کے دورہ تہران سے متعلق خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بہت سے ذرائع ابلاغ نے کل قطر میں طالبان کے سیاسی شعبے سے تعلق رکھنے والے وفد کے دورہ تہران سے متعلق خبروں میں کہا تھا کہ طالبان کے وفد نے تہران میں ایران کے سکیورٹی حکام سے ملاقات کی ہے۔
قبل ازیں بعض ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی کہ افغان طالبان نے ایرانی حکام سے بات چیت کیلئے اپنا ایک وفد تہران بھیج دیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بتایا گیا تھا کہ وفد ہفتے کے روز تہران پہنچا ہے، جس کی قیادت طالبان رہنماء طیب آغا کر رہے ہیں، سیاسی وفد افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ طیب آغا اس سے قبل ایرانی سکیورٹی حکام کے ساتھ بھی تہران میں بات چیت کرچکے ہیں۔ طالبان وفد کا یہ دورہ 10 سالہ جنگ کے خاتمے اور ملک میں قیام امن کے حوالے سے افغان حکومت کی جانب سے کی گئی طالبان سے مذاکرات اور دیگر کوششوں کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 269913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/269913/ایرانی-وزارت-خارجہ-کی-جانب-سے-طالبان-وفد-کے-دورہ-تہران-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org