QR CodeQR Code

اسلامی نظام پاکستان کا مقدر بن چکا ہے، سید عرفان مشہدی

2 Jun 2013 19:30

اسلام ٹائمز:ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کا لاہور ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ کی مدد کے بغیر مسائل اور مشکلات حل نہیں ہو سکتی ہیں عوام سے لیکر حکمرانوں تک سب کو اللہ کی طرف رجوع کر نے چاہیے اور مالک سے مدد مانگنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد کے بغیر مسائل اور مشکلات حل نہیں ہو سکتی ہیں عوام سے لیکر حکمرانوں تک سب کو اللہ کی طرف رجوع کر نے چاہیے اور مالک سے مدد مانگنی چاہیے بحران بڑھتے جا رہے ہیں بظاہر کوئی حل نظر نہیں آ رہا ہے کسی کی طرف دیکھنے کے بجائے اس سے مانگنا چاہے جو سب کو عطاء کرنے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت بھی اپنے دور حکومت میں بجلی کے بحران کیلئے عارضی منصوبہ بھی قوم کو نہ دے سکی۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتری کی طرف جانے کے بجائے خرابی کی طرف جا رہے ہیں، قوم آنیوالی حکومت سے زیادہ توقعات وابستہ کر بیٹھی ہے، ان حا لات میں آنیوالوں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کو راضی کیئے بغیر ملک کو مسائل کے دلدل سے نہیں نکالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اس ملک مقدر ہے اب حکومت کو اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 270032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/270032/اسلامی-نظام-پاکستان-کا-مقدر-بن-چکا-ہے-سید-عرفان-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org