0
Sunday 2 Jun 2013 19:45

کراچی کی بدامنی جنرل ضیاء کا فتنۂ جاریہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

کراچی کی بدامنی جنرل ضیاء کا فتنۂ جاریہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈرون حملے اور عمران خان نیٹو سپلائی روکیں، تخت اسلام آباد کے نئے شہزادے خالی خزانے کا راگ بند کریں،قوم نئے حکمرانوں کے دعووں، وعدوں اور نعروں پر عمل کی منتظر ہے، پاکستان کا سو ارب ڈالر کالا دھن سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پڑا ہے، نئے حکمران لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا وعدہ پورا کریں، حالیہ الیکشن روایتی سیاست کا آخری الیکشن تھا، حق پرست باطل پرستوں سے فیصلہ کن معرکے کے لیے شیرازہ بندی کریں، پاکستان دس ہزار ارب ڈالر کی معدنیات سے مالامال ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہاکہ پاکستان میں موجود معدنی ذخائر کو استعمال میں لا کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے، اقتدار میں آنے والی تمام جماعتیں گڈ گورننس کا مقابلہ کریں، ڈرون حملے قومی مسئلہ ہیں اور اس کا مسئلہ قومی اتفاق رائے سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت رضائے مصطفی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت صاحبزادہ محمد داؤد رضوی کر رہے تھے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ مسلسل پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جرم کر رہا ہے، امریکہ کے اس جنگی جرم پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے، نمائشی اقدامات سے تبدیلی نہیں آئے گی، حکمران عملی اقدامات سے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ کمزور ٹیکس سسٹم، لوڈشیڈنگ، افراط زر اور قرضوں کا بوجھ معاشی استحکام کے راستے کی رکاوٹیں ہیں، کراچی کی بدامنی جنرل ضیاء کا فتنۂ جاریہ ہے، بھارت افغانستان کے راستے بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 270036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش