0
Sunday 2 Jun 2013 22:30

نواز لیگ، ڈرون حملوں اور امریکی جنگ پر اپنی واضح پالیسی بیان کرے، سیف الرحمن خان

نواز لیگ، ڈرون حملوں اور امریکی جنگ پر اپنی واضح پالیسی بیان کرے، سیف الرحمن خان

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سیف الرحمن خان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے در حقیقت قبائلی عوام کی نسل کشی کے مترادف ہے۔ ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ عوام نے امریکہ نواز پالیسیوں کے خلاف سیاسی جماعتوں کو مینڈیٹ دیا ہے جس کا احترام کیا جائے اور ہم مسلم لیگ ن سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کی خود مختاری پر سودے بازی کے بجائے عوام کے مفاد اور ملک کی بقاء و سلامتی کے لئے مثبت فیصلے کرے۔ یہ باتیں انہوں نے مرکزی میڈیا سیل کراچی میں قبائلی عمائدین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہیں۔ 

سیف الرحمن خان نے کہا کہ اگر مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو امریکہ کبھی بھی پاکستان میں ڈرون حملے کرنے کی ہمت نہیں کرتا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک دلیر، خود دار اور محب وطن لیڈر ہیں وہ امریکہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر ملک کی بقاء و سلامتی کے لئے آواز بلند کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک نئی حکومت بننے کے موقع پر امریکہ نے ڈرون حملہ کر کے اتحادی ہونے کے بجائے ایک دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی وفاق میں بننے والی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ڈرون حملوں اور امریکہ کی جنگ پر اپنی واضح پالیسی بیان کریں۔

خبر کا کوڈ : 270071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش