0
Monday 3 Jun 2013 11:45

خیبر پختونخوا، پی ٹی آئی نے 6 وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری دی

خیبر پختونخوا، پی ٹی آئی نے 6 وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری دی
 اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے 6 وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی۔ وزراء کے محکموں کا باقاعدہ اعلان 5 جون کو کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کابینہ کے 6 وزراء کے ناموں کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے منظوری دی ہے۔ نامزد وزراء میں شوکت یوسف زئی، شاہ فرمان، ڈاکٹر امجد، علی امین، عاطف خان اور اسرار اللہ گنڈاپور شامل ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق مزید دو وزراء کے ناموں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ وزراء کو محکمے 5 جون تک تفویض کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی صوبائی کابینہ 5 جون کو ہی حلف اٹھائے گی جبکہ مزید 2 وزراء کے نام فائنل کر دیئے جائیں گے۔ صوبائی کابینہ 15 رکنی وفد پر مشتمل ہوگی۔ 18 ترمیم کے بعد 15 رکنی کابینہ سے صوبائی حکومت کو اخراجات کی مد میں فائدہ ہوگا۔ صوبے کے 2 سینئر وزراء سراج الحق اور سکندر شیرپاو نے پہلے ہی سے حلف اٹھایا ہے جبکہ قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو مشیر بنائے جائیں گے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے خزانہ، تعلیم اور زکوٰۃ کے محکمے ان کے ممبران کو پہلے ہی سے دیئے گئے ہیں جبکہ قومی وطن پارٹی کے وزراء کو پہلے ہی سے نامزد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 270111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش