QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں طوفانی آندحی سے 10 جاں بحق 40 زخمی

3 Jun 2013 11:33

اسلام ٹائمز: پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور قائلی علاقوں میں موسلادھار بارشوں، تیز ہواووں ، آندھی اورطوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ 10 افراد اس تباہی کی نذر ہوگئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیاہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ لنڈی سڑک میں مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ شبقدر میں 2 افراد دیوار کے ملبے تلے دب کر دم توڑ گئے۔ ملاکنڈ میں آندھی نے 2 افراد کی جانیں لے لیں۔

پشاور میں موسلادھار بارش کے ساتھ آندھی اور طوفان نے لنڈی سڑک، ناگمان اور دیگر علاقوں میں 3 افراد کی جانیں لے لیں۔ لنڈی سڑک میں ایک مکان کی دیوار گر گئی جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ اسی طرح طوفان کے باعث درخت جڑ سے اکھاڑ گئے۔ پشاور میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پشاور کی طرح چارسدہ میں بھی 3 افراد طوفان، آندھی اور موسلادھار بارش کی نذر ہوگئے۔ 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ساتھ 4 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شبقدر کے علاقے میں میاں کلی میں دیوار گرنے سے وقاص نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ آندھی اور طوفان سے سوات بھی محفوظ نہیں رہا ایک شخص کے جاں بحق اور 12 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سوات کے علاقے کالام میں جیرار کا رابطہ پل پانی میں بہہ گیا۔ جس کے باعث عوام کومشکلات کا سامنا ہے۔

دریائے سوات میں پانی کا بہاو بڑھ گیا ہے تیز ہواووں اور طوفان نے جلوزئی کیمپ میں تباہی مچادی ہے۔ خیمے اکھڑ گئے جس کی وجہ سے خیبر ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی کے نقل مکانی کرنے والوں کا سامان تیتر بتر ہوگیا۔

رسالپور کینٹ ایریا میں دیوار گرنے سے 60 سالہ خاتون چمن پری جاں بحق اور بچی شدید زخمی ہوگئی۔ مہمند ایجنسی کے علاقے یکہ غنڈ مچنی میں مکان کی دیوار گرنے سے احمدنامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مراد خان شدید زخمی ہوگیا۔ رشکئی میں مکان کی چاردیواری گرنے سے 12 سالہ بچہ عزیز الوہاب شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 270170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/270170/خیبر-پختونخوا-میں-طوفانی-آندحی-سے-10-جاں-بحق-40-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org