0
Monday 3 Jun 2013 12:04

قومی اسمبلی، پیپلزپارٹی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے نون لیگ کی حمایت کا اعلان

قومی اسمبلی، پیپلزپارٹی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے نون لیگ کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے نواب یوسف تالپور اور غلام رسول کوریجہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کیلئے امیدوار نامزد کئے گئے تھے۔ پیر کی صبح پیپلز پارٹی نے اپنے دونوں امیدواروں کے نام بطور امیدوار اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی واپس لے لئے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں اس نے اپنے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کو دستبردار کروا لیا ہے۔
 
ادھر مسلم لیگ نون کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ہمارے امیدواروں کی حمایت کرے گی، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی پی نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیلئے اپنے امیدواروں کے کاغذات واپس لے لئے ہیں۔ نون لیگ کے راہنما نے سندھ کے حوالے سے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو اپنی حکومت بنانے میں کسی سہارے کی ضرورت نہیں، جبکہ خصوصاً کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، کراچی کی صورت حال بہت خراب ہے، لہٰذا تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی۔ ڈرون حملوں پر ان کا موقف تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 270179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش