0
Monday 3 Jun 2013 19:49

مہاجر قوم دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے عملی طور پر آگے آئے، شمشاد غوری

مہاجر قوم دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے عملی طور پر آگے آئے، شمشاد غوری
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا کہ مہاجر قوم دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ ساتھ عملی طور پر آگے آئے۔ تبدیلی کے اس وقت میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں کراچی کے امن اور ملکی استحکام کے لئے وقف کر دینی چاہیے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی یونیورسٹی سے آنے والے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات میں سدھار کے لئے دانشوروں، ادیبوں اور نوجواں نسل کو عملی طور پر دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف میدان میں آ جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آفاق احمد کی کراچی کے حالات پر کہی گئی تمام باتیں درست ہوتی چلی آ رہی ہیں۔ 

شمشاد غوری نے کہا کہ ہماری کسی جماعت سے ذاتی دشمنی نہیں لیکن ملک و قوم اور بلخصوص اسلام کا دشمن ہمارا بھی دشمن ہے کیونکہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجر حقوق کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور اسلام کی بقاء میں اپنا کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے اور ہمہ وقت ان عناصر کے خاتمے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روشنیوں کے اس شہر کو مقتل بنانے والے اپنے انجام سے بے خبر ہیں۔ حکام کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے سامنے دہشت گردی کے ہر پہلو سے پردہ اٹھاتے ہیں مگر ان کارروائیوں میں ملوث جماعت کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے عوام کی نگاہ آفاق احمد پر لگی ہیں جس میں حق و سچ بات کرنے کی جرات بھی ہے اور ہمت بھی۔ مہاجر قوم کو اس کا کھویا ہوا وقار دلوانے میں آفاق احمد کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ شمشاد خان غوری نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کراچی میں امن اور ملکی استحکام کی جدوجہد آفاق احمد کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 270373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش