0
Monday 3 Jun 2013 20:17

امام خمینی (رہ) عظیم عارف، عظیم قائد اور عظیم پیشوا تھے، علامہ ناصر عباس جعفری

امام خمینی (رہ) عظیم عارف، عظیم قائد اور عظیم پیشوا تھے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب اسلامی ایران کے بانی اور اکیسویں صدی کے عظیم رہبر و رہنما حضرت امام خمینی (رہ) کی 24 ویں برسی کی مناسبت سے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ایک کامل اور جامع شخصیت کے حامل تھے، امام خمینی (رہ) ایک زندہ اور جاوید حقیقت کا نام ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) ایک کامل انسان اور اسلام کے عظیم رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم فقیہ تھے اور علم اصول میں عظیم اصول، عظیم عارف، عظیم قائد، عظیم پیشوا اور رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے اپنے دور کے ظالم اور باطل حکمرانوں کو للکارا اور ان کے قائم کئے گئے ظلم کے نظاموں کو چیلنج کیا، امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کی اور ہر ظالم و جابر کے خلاف قیام کیا، امام خمینی (رہ) کی عظیم شخصیت کی برکات کے نتیجے اور اسلامی اصولوں پر پابندی کے سبب ہی ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا، جو آج تک امام خمینی (رہ) کے نائب حضرت امام خامنہ ای کی قیادت میں منزلوں کو طے کرتا ہوا ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) کی عظیم جدوجہد نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اگر دنیا بھر کے مظلوم اکٹھے ہو جائیں تو ظالم اور ظلم کا خاتمہ ہو جائے گا۔ امام خمینی (رہ) نے اسلامی انقلاب اور اسلام کی سربلندی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دی، حتٰی قید و بند کی سختیاں اور جلاوطنی برداشت کی، جبکہ انقلاب اسلامی کی راہ میں امام خمینی (رہ) کے جانثاروں نے اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج بھی اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں عالمی طاغوتی طاقتوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند موجود ہے اور ایک دن آئے گا کہ حق کا پرچم سربلند ہوگا اور تمام باطل نظاموں کو شکست فاش ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 270384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش