QR CodeQR Code

نئی دہلی، پاکستانی ہائی کمیشن کا اہلکار قاتلانہ حملے میں‌ شدید زخمی

3 Jun 2013 23:37

اسلام ٹائمز: دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار پر حملے کی تصدیق کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار ضرغام رضا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری ٹریڈ ضرغام رضا بھارتی دارالحکومت میں بازار سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔ دوسری جانب دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار پر حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اہلکار پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ بھارتی حکومت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 270408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/270408/نئی-دہلی-پاکستانی-ہائی-کمیشن-کا-اہلکار-قاتلانہ-حملے-میں-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org