0
Sunday 30 May 2010 13:57
سرکوزی اور ہیلری کلنٹن کے بیانات پر شدید ردعمل دکھاتے ہوئے،

مغربی طاقتیں ایران کے ساتھ صادق نہیں، اردگان

مغربی طاقتیں ایران کے ساتھ صادق نہیں، اردگان
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے مغربی طاقتوں کو اسرائیل اور ایران کے ساتھ دوگانہ پالیسی اپنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا رویہ ایران کے ساتھ منصفانہ اور سچائی پر مبنی نہیں ہے۔ وہ گذشتہ روز برازیل میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
رجب طیب اردگان نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک طرف تو اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کا ذکر تک نہیں کرتے لیکن دوسری طرف ایران کے مسئلے پر ساری دنیا کو سر پر اٹھا رکھا ہے۔ ترکی کے وزیراعظم نے تہران میں انجام پائے ایران، ترکی اور برازیل کے درمیان ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے معاہدے کو امریکہ کی جانب سے مسترد کئے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: جو قدم ہم نے اٹھایا ہے اس سے دنیا کسی خطرے میں مبتلا نہیں ہو گی بلکہ اس کے برعکس یہ ایک ایسا قدم ہے جو دنیا کو ایک بڑے خطرے سے نجات دلائے گا۔
رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم اعلان کر چکے ہیں کہ اپنے خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کا وجود نہیں چاہتے۔ انہوں نے فرانس کے صدر نیکولاس سرکوزی کے اس بیان پر بھی شدید تنقید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 20 فیصد افزودہ یورینیم فراہم کرنے کیلئے 2 سال کی مدت درکار ہے۔ ترکی کے وزیراعظم نے کہا کہ انکا یہ بیان واضح تضاد ہے کیونکہ وہ خود انکے ساتھ مذاکرات میں یہ کہ چکے تھے کہ اس کام کیلئے 10 ماہ کی مدت درکار ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ تہران میں انجام پانے والا معاہدہ صرف وقت ضائع کرنے اور دنیا کو ایک بڑے خطرے سے دوچار کرنے کا باعث بنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 27069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش