0
Wednesday 5 Jun 2013 10:32

کراچی میں کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم کیو ایم کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

کراچی میں کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم کیو ایم کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ ملتان کے زیراہتمام کراچی میں اپنے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں ایم کیو ایم کے ہلاک ہونے والے کارکنوں کی ہلاکتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پارٹی کے جھنڈے اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور حکومت سندھ سے بھی دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کے کراچی میں امن کا مطلب پورے پاکستان میں امن ہے اس لئے کراچی میں امن لانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 270699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب