QR CodeQR Code

نوشکی میں فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

5 Jun 2013 11:31

اسلام ٹائمز: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوشکی میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔


اسلام ٹائمز۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز نامعلوم مسلح افراد نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نوشکی شہر کے عین وسط میں واقع موبائل فرنچائز آفس میں سم لینے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جس سے ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا اہلکار موقع پر دم توڑ گیا۔ بعد ازاں زخمی اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے ایف سی اہلکاروں مشتاق احمد ولد غلام قادر اور ناصر عباس کا تعلق پنجاب کے ضلع میانوالی سے بتایا جاتاہے۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب صحبت پور کے قریب خالانی کے علاقے میں نامعلوم افراد گاوں خالانی کے قریب بارودی سرنگ رکھنے کے عمل میں مصروف تھے کہ اچانگ دھماکہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت نہ ہوسکی۔

ادھر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھو شوریٰ گوٹھ ساہجان خان میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے تاج محمد کو قتل کردیا گیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ صدر کی حدود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ جس کے باعث ایک گھر کی دیوار منہدم ہوگئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 270706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/270706/نوشکی-میں-فائرنگ-سے-2-سیکیورٹی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org