0
Wednesday 8 Apr 2009 13:17

اٹلی : زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد235ہوگئی

اٹلی : زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد235ہوگئی
 روم . . . اٹلی میں دو روز قبل ابروزو کے مقام پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد235ہوگئی ہے جبکہ15 سو افراد زخمی ہو گئے ہیں اور17 ہزارسے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔اٹلی کے وزیراعظم سلویو برلسکونی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امدادی کا رروائی کے دوران 150 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے اورامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔امدادی کارروائیوں میں7 ہزار امدادی کارکن حصہ لے رہے ہیں۔زلزلہ پیر کے روز اٹلی رات گئے آیااور اس کا مرکز روم سے95 کلومیٹر دور لاکیلا کے مقام پر گہرائی میں تھا۔زلزلے سے لاکیلا کے علاوہ دیگر شہر بھی متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے عارضی رہائشی کیمپوں میں رات گزاری ۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 2708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش