0
Wednesday 5 Jun 2013 17:59

متحدہ کی مالی مدد کرنے والے بھی کراچی میں ہر قتل کے ذمہ دار ہیں، آفاق احمد

متحدہ کی مالی مدد کرنے والے بھی کراچی میں ہر قتل کے ذمہ دار ہیں، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر میں مشرف دور سے لیکر اب تک ساڑھے گیارہ ہزار سے زیادہ بے گناہ انسانوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بھی اقرار کرتے ہیں کہ شہر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے والے قاتلوں کے چہرے سب جانتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ جو لوگ دہشت گرد جماعت متحدہ کی مالی مدد کر رہے ہیں انہیں عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔
 
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ متحدہ کی مالی مدد کرنے والے تاجر اور مخیر حضرات متحدہ کی مالی مدد کرکے ہمارے کارکنان و رہنماﺅں کے قتل میں شریک کار بن چکے ہیں بلکہ متحدہ کی مالی مدد کرنے والے شہر میں قتل ہونے والے ساڑھے گیارہ ہزار افراد کے بھی قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت شہر کا امن لوٹانے اور ملکی استحکام کی خاطر بے گناہ انسانوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو حکومت میں شریک کرنے کا ارادہ کرنے کے بجائے ان دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے بھتہ خوری، دہشت گردوں کی مالی مدد اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف موثر قانون سازی کرے اور ایسے قوانین پر سختی سے عمل کروایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 270840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش