0
Wednesday 5 Jun 2013 18:27

ملتان، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ تقی نقوی کی گاڑی کو حادثہ، تمام افراد محفوظ

ملتان، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ تقی نقوی کی گاڑی کو حادثہ، تمام افراد محفوظ
اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور معروف عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی کی گاڑی کو کبیروالا کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، تاہم علامہ سید محمد تقی نقوی اور اُن کے ڈرائیور و محافظین مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ اس حوالے سے شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ مجاہد عباس گردیزی نے ''اسلام ٹائمز'' کو بتایا کہ علامہ صاحب جھنگ سے ملتان آ رہے تھے کہ کبیروالا کے قریب پیچھے سے آنے والے ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ گاڑی کا پچھلا حصہ ٹرک کی ٹکر کی وجہ سے متاثر ہوا ہے لیکن گاڑی میں سوار تمام افراد بالکل خیریت سے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ظاہراً تو یہ واقعہ اتفاقیہ لگتا ہے لیکن دوسرے پہلو سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کہیں یہ کوئی منظم سازش تو نہیں تھی۔
خبر کا کوڈ : 270849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش