0
Wednesday 5 Jun 2013 20:33

سعودی عرب سے پندرہ بلین ڈالر امداد کی شنید سنائی گئی، جو سراسر غلط ہے، شیخ رشید

سعودی عرب سے پندرہ بلین ڈالر امداد کی شنید سنائی گئی، جو سراسر غلط ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج جن لوگوں نے نواز شریف کو سپورٹ کیا، انہوں نے آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو بھی اسی طرح سپورٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج انجمن ستائش باہمی ایک دفعہ پھر متحرک ہے، لیکن ہم حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔ چونکہ لوگوں نے ہمیں ووٹ دے کر بھیجا ہے، ہمیں مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی ، سالانہ پاکستان میں بیس لاکھ نوجوان بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب سے پندرہ بلین ڈالر امداد کی شنید سنائی گئی۔ جو سراسر غلط ہے، گزشتہ روز سعودی سفیر سے میری بات ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امداد کے لئے نہیں کہا گیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طالبان ایک حقیقت ہے، ان سے مذاکرات کرنا کوئی عیب نہیں ہے۔ کراچی میں لوگ مرے، پی ٹی آئی کا ایم پی اے انہوں نے مار دیا ہے، یہ ہو نہ ہو وہ مار مار کر اکثریت کو اقلیت میں بدل دیں۔ شیخ رشید کی تقریر کے دوران گیلری سے آواز کسنے والے شخص کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان سے باہر نکالنے کی تنبیہ کی۔ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ اگر ہم اس ایوان میں بات نہ کرسکے تو کوئی بات نہیں کر سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 270882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش