QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، شرجیل میمن

6 Jun 2013 20:36

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت کی تفتیش کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملیر میں قتل کئے گئے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت کی تفتیش کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی اے وی سی سی، ایس ایس پی ایس آئی یو اور متعلقہ پولیس اسٹیشن ایس آئی اور ممبر ہوںگے۔ وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں ایم کیو ایم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شرجیل میمن نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعے میں ملوث قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 271212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/271212/ایم-کیو-کے-کارکنوں-کی-ہلاکت-پر-افسوس-ہے-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org