QR CodeQR Code

بجٹ کو عوام دوست بنانے کے لیے اپوزیشن سے تجاویز لی جا رہی ہیں، چوہدری مجید

7 Jun 2013 11:10

اسلام ٹائمز: سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ملازمین ویلفیئر فائونڈیشن قائم کی گئی ہے جس سے بلاتخصیص تمام ملازمین مستفید ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے اور ملازمین کی فلاح وبہبود کے حوالے سے ریاستی انتظامیہ حکومت کو تجاویز دے۔ آئندہ بجٹ کو مکمل طور پر عوام دوست بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز لی جا رہی ہیں۔ حکومت اپوزیشن کے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرتی ہے۔ ہم اپوزیشن کی طرف سے دی گئی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائیں گے۔ کوئی سرکاری ملازم حکومت کے کسی جلسے جلوس میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ملازمین ویلفیئر فائونڈیشن قائم کی گئی ہے جس سے بلاتخصیص تمام ملازمین مستفید ہوں گے۔ آزاد کشمیر میں رولز فریم نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی ترقیوں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سربراہان محکمہ جات حکومتی ایجنڈے پر عملدرآمد کو یقینی بنائی تاکہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ مشنری جذبے سے کام کرے اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائے۔ اجلاس میں سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق، سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین، چوہدری پرویز اشرف اور سرکاری محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 271288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/271288/بجٹ-کو-عوام-دوست-بنانے-کے-لیے-اپوزیشن-سے-تجاویز-لی-جا-رہی-ہیں-چوہدری-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org