0
Friday 7 Jun 2013 18:48

بحرین میں عالمی حقوق کا احترام اور بامقصد اصلاحات کی جائیں، امریکی صدر

بحرین میں عالمی حقوق کا احترام اور بامقصد اصلاحات کی جائیں، امریکی صدر
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ ولی عہد شہزادہ سلمان کیساتھ وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کے دوران مطالبہ کیا کہ بحرین میں عالمی حقوق کا احترام اور بامقصد اصلاحات کی جائیں۔ قومی سلامتی کے نائب مشیر ٹونی بلنکنز کی شہزادہ کے ساتھ ملاقات میں اوبامہ بھی شریک ہوئے اور انھوں نے بحرین کے ساتھ امریکی پارٹنر شپ کی اہمیت اور بحرین کے استحکام اور سلامتی کے لیے واشنگٹن کی حمایت پر زور دیا۔ شہزادہ سلمان کو حال ہی میں کئی مہینوں کی کشیدگی اور بے چینی کے بعد بحرین کا اول نائب وزیراعظم بنایا گیا ہے۔ بحرین کی حکومت اور عوام کے درمیان کئی مہینوں سے کشیدگی اور بے چینی پائی جارہی ہے۔ قومی سلامتی کونسل کی خاتون چیئرمین کیٹلن ہیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے بحرین کی سلامتی و استحکام کے لیے امریکی حمایت پر زور دیا اس نے کہا کہ اوبامہ نے اس بات پر زور دیا کہ بامقصد اصلاحات افہام و تفہیم اور عالمی انسانی حقوق کا احترام اور امن و سلامتی کے حصول جو کہ بحرین کے تمام شہریوں کا حق ہے کا واحد راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 271396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش