QR CodeQR Code

ایران افغان طالبان کو اسلحہ اور دیگر معاونت فراہم کر رہا ہے، امریکہ کا الزام

7 Jun 2013 23:05

اسلام ٹائمز: امریکی محکمہ خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ ایران دہشتگردی کی پشت پناہی کرنیوالی سب سے بڑی ریاست ہے، وہ نہ صرف مشرق وسطٰی بلکہ وسط ایشیائی ریاستوں میں بھی دہشتگردی کی کارروائیوں میں معاونت کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے ایران پر طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے۔  افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ ایران طویل عرصے سے افغان طالبان کو اسلحہ اور دیگر معاونت فراہم کر رہا ہے۔ امریکی حکام اس بات سے آگاہ ہیں اور انہیں اس بات پر تشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ ایران دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے، وہ نہ صرف مشرق وسطٰی بلکہ وسط ایشیائی ریاستوں میں بھی دہشتگردی کی کارروائیوں میں معاونت کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 271463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/271463/ایران-افغان-طالبان-کو-اسلحہ-اور-دیگر-معاونت-فراہم-کر-رہا-ہے-امریکہ-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org