QR CodeQR Code

وزیراعظم کا اپنی تقریر میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ کرنا شکوک کو جنم دیتا ہے، خورشید شاہ

8 Jun 2013 17:20

اسلام ٹائمز: سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایران، ترکی اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی اپنائی، امید ہے کہ نواز شریف بھی ہماری پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر اہم نکات کا ذکر نہیں کیا جو کئی شبہات کو جنم دیتا ہے۔ سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے اپنے دور حکومت میں سب کو ساتھ لے کر ملک چلایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کی تجویز اچھی ہے، پیپلز پارٹی نے بھی گذشتہ پانچ سال کے دوران ایران، ترکی اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی اپنائی، امید ہے کہ نواز شریف بھی ہماری پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر اہم نکات کا ذکر نہیں کیا، جو کئی شبہات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر چلیں گے اور ملک کو درپیش مسائل پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا موقف یکساں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 271660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/271660/وزیراعظم-کا-اپنی-تقریر-میں-پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-ذکر-نہ-کرنا-شکوک-کو-جنم-دیتا-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org