0
Saturday 8 Jun 2013 23:52

نیٹکو کے جبری ریٹائرڈ ملازمین کیجانب سے وزیراعلٰی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیلئے اظہار تشکر

نیٹکو کے جبری ریٹائرڈ ملازمین کیجانب سے وزیراعلٰی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیلئے اظہار تشکر
اسلام ٹائمز۔ نیٹکو کے جبری ریٹائرڈ ملازمین نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان و چیف سیکرٹری گلگت بلتستان منیر احمد بادینی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلٰی اور چیف سیکرٹری نے ان غریب ملازمین کو بحال کرکے غریب پروری اور عوام دوستی کا ثبوت دیا۔ گلگت بلتستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیٹکو ورکرز یونین کے صدر فضل الہٰی نے کہا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے  روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو سچ کر دکھایا اور غریب ملازمین کے بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا اور ان ملازمین کا چولہا ٹھنڈا ہونے سے بچایا، انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی کہ اللہ تعالٰی نے ان کو موجودہ چیف سیکرٹری منیر احمد بادینی جیسے ایماندار، فرض شناس اور غریب پرور شخصیت سے نوازا ہے۔ فضل الہی نے امید ظاہر کی کہ منیر احمد بادینی کے دور میں غریب کا بول بالا ہوگا اور عوام کو انصاف کی فراہمی ہو گی۔ واضح رہے کہ ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے جبری طور پر متعدد ملازمین کو ریٹائرڈ کر دیا گیا تھا جو وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں بحال کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 271738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش