0
Monday 31 May 2010 14:44

افغانستان،امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1076 ہو گئی،رپورٹ

افغانستان،امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1076 ہو گئی،رپورٹ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق عراق جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں 4404 ہو گئیں،جبکہ افغانستان میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد 1076 تک پینچ گئی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان میں 2001ء سے امریکی جارحیت کے بعد سے اب تک امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں 1076 ہو گئیں،جن میں 791 فوجی مخالفانہ حملوں میں مارے گئے۔جب کہ 285 دیگر کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔ 
2003ء سے عراق پر امریکی جارحیت کے بعد 4404 فوجیوں میں سے 3486مخالفانہ حملوں جب کہ 918 فوجی دیگر کاروائیوں میں ہلاک ہوئے۔ان ہلاکتوں میں 13 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناٹو افواج کی ہلاکتیں رواں برس 223 ہو گئیں ہیں جب کہ گزشتہ برس 520ن اٹو فوجی ہلاک ہوئے۔

خبر کا کوڈ : 27175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش