QR CodeQR Code

امام خمینی (رح) کی انقلابی فکر کے اثرات پوری دنیا میں موجود ہیں، رہنما منہاج القرآن

آج آل سعود کی تلوار مسلمانوں کی گردن پر ہے، عمر ریاض عباسی

9 Jun 2013 06:05

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمیں امام خمینی (رح) کے شعار لاشرقیہ لاغربیہ اسلامیہ اسلامیہ کو دہرانا ہوگا۔ آپ نے مستضعفین جہان کو جابروں کے مقابل لاکھڑا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن کے رہنما عمر ریاض عباسی نے امام خمینی (رح) کی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے اپنے خطاب میں کہا کہ تکبیر پڑھ کر معصوم انسانوں کا گلا کاٹنے والوں سے وحدت نہیں ہوسکتی۔ نبی اکرم (ص) نے فرمایا کہ میری امت کا بدترین شخص علی(ع) کو قتل کرے گا۔ عبدالرحمن ملجم انہی گلا کاٹنے والوں کی طرح پانچ وقت کا نمازی اور قاریء قرآن تھا۔ انہی کے بارے میں نبی اکرم (ص) نے فرمایا تھا کہ یہ خوارج ہیں۔ دراصل یہی لوگ وحدت مسلمین کے دشمن ہیں۔

منہاج القرآن کے رہنما کا کہنا تھا کہ کربلا میں امام حسین (ع) کے مقابل نیٹو یا صہیونی فوج نہیں آئی بلکہ مسلمان ہی تھے جنہوں نے آل رسول (ع) پر ظلم ڈھائے۔ لیکن آج پھر بھی کہا جاتا ہے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہوسکتا۔ آج آل سعود کی تلوار مسلمانوں کی گردن پر ہے۔ صحابی رسول حجر ابن عدی(رض)، عمار یاسر (رض) اور دیگر صحابہ کرام کے مزارات کی بے حرمتی کی گئی۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ان گھناؤنے جرائم کے لئے کس کے ڈالر اور کس کا باردو استعمال ہورہا ہے۔

عمر ریاض عباسی نے کہا کہ امام خمینی (رح) کی انقلابی فکر کے اثرات آج پوری دنیا میں نظر آرہے ہیں۔ ہمیں امام کے دیئے ہوئے نعرے لاشرقیہ لاغربیہ اسلامیہ اسلامیہ کا نعرہ دہرانا ہوگا جو امام خمینی (رح) کو ایک عالمی لیڈر بنا گیا۔ امام خمینی (رح) وہ عظیم رہنماء تھے جنہوں نے مستضعفین جہان کو جابروں کے مقابل لاکھڑا کیا۔ منہاج کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشرے کو بارود سے نکال کر درود کی معظر فضاؤں کی جانب لے جانا ہوگاچونکہ ہماری بقاصرف اور صرف رسول (ص)اور آل رسول (ع) کی محبت میں پنہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 271779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/271779/آج-آل-سعود-کی-تلوار-مسلمانوں-گردن-پر-ہے-عمر-ریاض-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org