QR CodeQR Code

امت کو مشترکات پر جمع اور دین کو زیر دست کی بجائے بالادست بنایا جائے، ڈاکٹر لقمان قاضی

9 Jun 2013 10:37

اسلام ٹائمز: قاضی حسین احمد مرحوم کے صاحبزادے نے امام خمینی کی برسی کے موقع پر کہا کہ یہ انقلاب صرف سیاسی انقلاب نہیں بلکہ یہ انقلاب ایرانی عوام کے ریشے ریشے میں سرایت کر گیا ہے اور یہ ایک معاشرتی اور سماجی انقلاب بن چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رہ) کی چوبیسویں برسی کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لقمان قاضی نے کہا کہ امام خمینی کی سیرت منانے کا بہتر طریقہ یہ ہوگا کہ ان کی سیرت اور کردار سے نوجوان نسل کو روشناس کرایا جائے۔ یہ دیکھا جائے کہ وہ کیا قابلیت و اجزائے ترکیبی تھے جن سے مل کر امام خمینی (رہ ) جیسی شخصیت بنی۔ آپ کی شخصیت کی امتیازی خاصیت یہ تھی کہ آپ نے ناصرف انقلاب کی دعوت دی بلکہ عملی طور پر انقلاب برپا کرکے دکھایا۔ اتحاد امت کے داعی قاضی حسین احمد مرحوم کے صاحبزادے نے کہا کہ یہ انقلاب صرف سیاسی انقلاب نہیں بلکہ یہ انقلاب ایرانی عوام کے ریشے ریشے میں سرایت کرگیا ہے اور یہ ایک معاشرتی اور سماجی انقلاب بن چکا ہے۔ عرصہ دراز گزرنے کے بعد بھی ایرانی معاشرے پر انقلاب اور اسلام کی چھاپ نظر آتی ہے۔  وقت کی پکار ہے کہ امت متحد ہوجائے، امت کو ایک لڑی میں پرویا جائے۔ متحد ہوکر یہ امت اپنی منزل کی طرف گامزن ہو جائے۔ اس دین کو زیر دست کی بجائے بالادست دین بنایا جائے۔ امت کو مشترکات پر جمع کیا جائے۔ امتیازی خصوصیات پر اسرار کی صورت میں ہم اتحاد کی طرف نہیں بڑھ سکیں گے۔ مشترکات کی تعداد کثیر ہے۔ سب سے بڑی قدر مشترک حضور اکرم (ص) کی شخصیت ہے۔


خبر کا کوڈ: 271831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/271831/امت-کو-مشترکات-پر-جمع-اور-دین-زیر-دست-کی-بجائے-بالادست-بنایا-جائے-ڈاکٹر-لقمان-قاضی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org