0
Sunday 9 Jun 2013 22:23

گلگت، اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی وزیر دیدار علی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

گلگت، اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی وزیر دیدار علی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتسان کے رہنما و صوبائی وزیر قانون ساز اسمبلی دیدار علی نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سید رضی الدین رضوی کے ہمراہ تبلیغی مرکز کنوداس میں ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صوتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مسلمان اتحاد و وحدت کے فروغ کے لیے اپنی کوشش تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا تن من قربان کر دیں اور مرنے سے قبل موت کی تیاری ہم سب پر فرض ہے۔ اس موقع پر دیدار علی نے مولانا طارق جمیل کو گلگت آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ تبلیغی اجتماع میں ملک و قوم کی سربلندی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کریں۔
خبر کا کوڈ : 272021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش